اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Corona Cases in Ajmer: اجمیر میں کورونا کے 94 نئے کیسز، ڈی ایم نے علاقے کا جائزہ لیا - اجمیر کے ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت کا بیان

اجمیر کے ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت نے کہا کہ شہر میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثر New Corona Cases in Ajmer کو دیکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ اور کمانڈنٹ کی ٹیم شہر کے کونے کونے کی نگرانی Covid Guideline In Ajmer کر رہی ہے۔

New Corona Cases in Ajmer: اجمیر میں کورونا کے 94 نئے کیسز، ڈی ایم نے علاقے کا جائزہ لیا
New Corona Cases in Ajmer: اجمیر میں کورونا کے 94 نئے کیسز، ڈی ایم نے علاقے کا جائزہ لیا

By

Published : Jan 6, 2022, 6:22 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں کورونا وائرس Corona Cases in Ajmer کا خطرہ مسلسل ​بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اجمیر میں کورونا وائرس کے 94 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اجمیر کے ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت خود شہر کا دورہ کر رہے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

New Corona Cases in Ajmer: اجمیر میں کورونا کے 94 نئے کیسز، ڈی ایم نے علاقے کا جائزہ لیا

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ شہر میں وبا کے بڑھتے ہوئے اثر New Corona Cases کو دیکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ اور کمانڈنٹ کی ٹیم شہر کے کونے کونے کی نگرانی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماسک، سماجی دوری وغیرہ کے بارے میں آگاہ Covid Guideline In Ajmer کیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ شہر میں 94 فیصد لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اس لیے اجمیر میں خطرہ کم ہے لیکن اب تک باہر سے آنے والے تمام مریضوں کی ٹریول ہسٹری چیک کی جارہی ہے کیونکہ زیادہ تر مثبت مریض باہر سے اجمیر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر: پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ فی الحال اجمیر میں حالات قابو میں ہیں۔ ابھی تک کوئی بھی ایسا سنگین مریض سامنے نہیں آیا جس کو ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پڑی ہو۔Corona Cases in Ajmer

ABOUT THE AUTHOR

...view details