اردو

urdu

By

Published : Sep 5, 2020, 5:14 PM IST

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آج صبح سات سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 88 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور آٹھ مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1116 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز
راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز

محکمۂ صحت کے مطابق صبح 718 نئے معاملوں کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 88 ہزار 515 ہوگئی۔ جے پور میں تین، الور میں دو اور دوسہ اور ناگور میں ایک ایک کورونا مریض کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بھی بڑھ کر 1116 ہوگئی۔

نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 136 معاملے دارالحکومت جے پور میں سامنے آئے جبکہ کوٹہ میں 103، اجمیر میں 77، الور میں 75، جودھپور میں 52، بیکانیر اور جھالاواڑ میں 26-26، بانسواڑا میں پانچ، چرو، بھرت پور، گنگا نگر اور بھیلواڑا میں آٹھ آٹھ، جھنجھنو میں 22، جیسلمیر اور ٹونک میں 20-20، باراں میں 17، سوائی مادھو پور میں 19، پالی میں 16، بوندھی اور ناگور میں 13-13، باڑمیر سات،چتوڑ گڑھ میں 14، بانسواڑا، سیکر، سروہی اور ادے پور میں پانچ پانچ اور ٹونک میں پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس سے جودھپور میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 953 ہوگئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح جے پور میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 247 ہوگئی نیز الور 8145، اجمیر 4514، بانسواڑا 677، باراں 748، باڑمیر 2320، بھرت پور 3754، بیکانیر 4717، بوندی 684، چتوڑ گڑھ 984، جھالاواڑ 1774، چورو 1083، کوٹہ 6084، ناگور 2495، سیکر 2720، سروہی 1366، پالی 4205، ٹونک 755، اودے پور 2534، دھول پور 2328، گنگا نگر 706، جیسلمیر 457، جھنجھنو 1127، سوائی مادھو پور 575، سیکر 2720 اور سروہی میں کورونا متاثرین کی تعداد 1366 پہنچ گئی۔

ریاست میں کورونا کی جانچ کے لئے اب تک 24 لاکھ 16 ہزار 268 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں، ان میں سے 23 لاکھ 26 ہزار 326 رپورٹیں منفی پائی گئیں جبکہ 1427 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ تاہم ، ریاست میں اب تک 71 ہزار 990 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب 15 ہزار 409 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details