ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے مہوا سب ڈویژن میں ایک معصوم بچی سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے۔
دراصل 8 سالہ معصوم بچی منگل کی رات 9 بجے کے قریب گھر سے لاپتہ ہوگئی۔ لواحقین رات بھر لڑکی کی کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہیں مل سکی۔ بدھ کی صبح گاؤں کے ایک پرانے مکان میں بچی بری حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔