محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے آج صبح 595 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہزار 965 ہوگئی۔
جب کہ مزیدآٹھ مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1025 ہو گئی۔
ان آٹھ جاں بحق ہونے والوں میں سے جے پور کے دو ، سیروہی ، ٹونک ، باڑمیر ، دوسہ ، بیکانیر اور دھولپور اضلاع میں ایک ایک مریض شامل ہیں۔
نئے کیسز میں سب سے زائد 110 کیسز دارالحکومت جے پور میں سامنے آئے ہیں ۔
اسی طرح ، کوٹہ میں 85 ، ادھے پور 63 ، الور 61 ، اجمیر 47 ، پالی 40 ، جودھ پور 30 ، بیکانیر 29 ، ڈونگر پور 28 ، ناگور 23 ، جھالاواڑ 20 ، بھرت پور اور چتوڑ گڑھ میں 13۔13 ، پرتاپ گڑھ آٹھ ، باڑمیر سات اور ٹونک میں پانچ نئے کیسزسامنے آئے۔
اس سے جودھ پور میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 700 ہوگئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔