ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔سنیچر کے روز ریاست میں 739 نئے مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہزار 775 پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 7 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔وہیں اب تک اس بیماری سے 1 ہزار 214 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست میں ایک بار پھر سب سے زیادہ مثبت معاملے جودھپور اور جئے پور سے سامنے آرہے ہیں۔
سنیچر کی صبح محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق اجمیر سے 46، الور سے 59، باراں سےس 16، باڑمیر سے 22، بھرتپور سے 18، بھیلواڑا سے 11، بیکانیر سے 33، بندی سے 11، چتوڑگڑھ سے 13، چرو سے 9، ڈونگرپور سے 11، شریگنگانگر سے 19، ہنومان گڑھ سے 16، جئے پور سے 103، جالور سے 7، جھالواڑ سے 20، جھنجھنو سے 12، جودھپور سے 105، کوٹا سے 84، ناگور سے 27، پالی سے 23، پرتاپ گڑھ سے 26، سروہی سے 15 اور ادئے پور سے 13 مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔