راجستھان میں اب تک 94 ہزار کورونا کے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس وبا سے ایک ہزار 164 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اگلے ایک ماہ تک ملاقاتوں کے پروگرام کو منسوخ کردیا ہے۔ سی ایم آر میں تعینات 40 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔
اجمیر: 4 روز میں کورونا کے 600 نئے کیسز درج - وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، صرف اجمیر میں 4 روز کے دوران 600 کورونا مثبت کیسز درج کئے گئے اور صرف ایک دن میں 9 اموات ہوئی ہیں۔

اجمیر: 4 روز میں کورونا کے 600 نئے کیسز درج
اجمیر: 4 روز میں کورونا کے 600 نئے کیسز درج
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ احتیاط کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ عوام میں شعور بیدار کرنے کےلیے مسلسل ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد کریں گے۔