راجستھان میں عالمی وبا کورونا سے آج صبح 700 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ مزید دس مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بھی 900ہوگئی ہے۔
محکمہ طب کی رپورٹ کے مطابق ، ریاست میں کورونا کے 694 نئے کیسوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 ہزار 324 ہوگئی ہے۔ بھیلواڑا سے سب سے زیادہ 148 معاملے رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی بھیلواڑا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1512 ہوگئی۔ اسی طرح دارالحکومت جے پورمیں کورونا کے 122 ، دھول پور 106 ، کوٹہ 90 ، چتوڑگڑھ 75 ، بھرت پور 69 ، جودھپور 61 ، جھالاواڑ میں 23 نئے معاملے درج ہوئے۔