اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوار منہدم ہونے سے 7 ہلاک - جودھپور

ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں دیوار منہدم ہونے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

wall collapse in Jodhpur
wall collapse in Jodhpur

By

Published : Nov 10, 2020, 8:21 PM IST

Updated : Nov 10, 2020, 9:00 PM IST

جودھپور کے باسنی تھانہ علاقے میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ایک مکان کی دیوار منہدم ہونے سے 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔

دیوار منہدم ہونے سے 7 ہلاک

یہ حادثہ باسنی تھانے کے قریب بابا رام دیو مندر کے پاس ایک زیر تعمیر مکان کے منہدم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے کے باعث مجموعی طور پر 14 افراد ملبے میں دب گئے۔ جن میں 7 کی موت ہوگئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ضلع کلکٹر، پولیس کمشنر کے ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف ٹیم پہنچ گئی ہے اور راحتی کام جاری ہے

Last Updated : Nov 10, 2020, 9:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details