راجستھان کے ضلع کوٹہ کے کنواس تھانہ علاقہ میں پولیس نے ایک شخص سے حوالہ کے 75 لاکھ روپے برآمد کئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کل ضلع دیہی اسپیشل ٹیم کو ایک مخبر کے ذریعہ یہ خبر ملی کی ایک شخص ضلع کوٹا کے دیہی علاقے کے کنواس سے کوٹہ کے لئے 75 لاکھ روپے کی رقم لے کر کار سے روانہ ہوا ہے۔ اس طلاع کی بنیادپر پولیس نے کنواس سے کوٹہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے درا کی جانب آرہی کارکوروکا اور اس کی تلاشی لی تو کار میں ایک پلاسٹک کا بڑاکٹا ملا اس کے بارے میں جب کار ڈرائیور منیش وجئے سے پوچھ گچھ کی تو وہ اس پلاسٹک کے کٹے میں رکھے ہوئے سامان کے بارے میں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے پایا۔
پولیس نے بتایا کہ جب اس پلاسٹک کے کٹے کوکھول کردیکھا تو اس میں 500-500 اور دوہزار روپے کے نوٹوں کی گڈیاں بھری ہوئی تھیں۔ منیش اس رقم کے بارے میں بھی کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے پایا تو پولیس نے وہ رقم ضبط کرکے منیش کو حراست میں لے لیا۔