اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 82 ہزار کے پار

راجستھان میں کورونا کی جانچ کے لیے اب تک 23 لاکھ 14 ہزار 603 افراد کے نمونے لیے گئے ہیں، جن میں 22 لاکھ 30 ہزار 754 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 82 ہزار کے پار
راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 82 ہزار کے پار

By

Published : Sep 1, 2020, 2:28 PM IST

ریاست راجستھان میں آج صبح عالمی وبا کورونا وائرس کے 670 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 82 ہزار کو پار کر گئی وہیں چھ مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر ایک ہزار 60 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق، ان نئے معاملات کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 363 ہوگئی ہے۔ ریاست میں جے پور اور اجمیر میں دو دو، بیکانیر اور دھول پور میں ایک ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 1062 ہوگئی۔ جس کے بعد جے پور میں مرنے والوں کی تعداد 277، بیکانیر میں 75، اجمیر میں 73 اور دھول پور میں 22 ہوگئی۔

ریاست میں کورونا کے نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 108 کوٹہ میں رپورٹ ہوئے جبکہ دارالحکومت جے پور میں 90، جودھ پور میں 61 ، الور 57 ، بوندی اور دھول پور میں 37-37، بھیلواڑہ 35، بانسواڑہ 26، پالی 25، جھنجھنو 22، باران اور جھالاواڑمیں 21-21 ، اجمیر 20 ، بیکانیر 17 ، ناگور 14 ، اودے پور 13 ، چتوڑ گڑھ 11 ، ڈونگر پور 10 ، سیکر نو ، باڑمر اور بھرت پور میں آٹھ آٹھ اور سوائی مادھوپور میں چھ نئے معاملے درج کئے گئے۔

جودھ پور میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 183 ہوگئی، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح جے پور میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر 10 ہزار 881 ہوگئی۔ اسی طرح الور میں 7732 ، اجمیر 4181 ، بانس واڑہ 579 ، باران 578 ، باڈمیر 2236 ، بھرت پور 3684 ، بھیلواڑہ 2189 ، بیکانیر 4459 ، بوندی 574 ، چتوڑ گڑھ 859 ، دھول پور 2249 ، ڈونگر پور 1046 ، جھالاواڑ 1474 ، جھنجھونو 1050 ، کوٹہ 54184 ، ناگور2418 ، پالی 4041 ، سیکر 2601 ، اودے پور 2431 اور سوائی مادھوپور میں کورونامتاثرین کی تعداد 508 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش: کورونا وائرس سے اب تک 3486 اموات

ریاست میں کورونا کی جانچ کے لیے اب تک 23 لاکھ 14 ہزار 603 افراد کے نمونے لیے گئے ہیں، جن میں 22 لاکھ 30 ہزار 754 کی رپورٹیں منفی پائی گئی ہے جبکہ 1486 رپورٹ آنا باقی ہیں۔ تاہم ، اب تک ریاست میں 66 ہزار 929 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب 14 ہزار 372 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اب تک رپورٹ ہونے والے معاملوں میں سے 9362 معاملے تارکین وطن کے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details