موصول اطلاع کے مطابق ایران سے لائے گئے بھارتی شہریوں میں آج صبح ایک شخص کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ایران سے ایئرلفٹ کرکے جودھپور لائےگئے لداخ کے رہنےو الے 41سالہ شخص کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔اسے فوج کے ویلنیس سینٹر سے شہر کے ایم ڈی ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ ایران سے گزشتہ 25مارچ کو جودھپور لائےگئے 277 بھارتی شہریوں کے گروپ میں شامل تھا۔حالانکہ متاثرکی بزرگ ماں کی جانچ رپورٹ نگیٹو بتائی جارہی ہے۔ایران سے اب تک 1036 بھارتیوں کو لایا گیاہے۔ان میں سے 552کو جودھپور جبکہ 484کو جیسلمیر میں فوج کے ذریعہ تیار ویلنیس سینٹر میں رکھا گیا ہے۔