اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں کورونا کے 58 نئے کیسز - Ajmer rajasthan

مہلک وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اب بھی سامنے آرہے ہیں اسی ضمن میں اجمیر میں چار درجن سے زائد کیسز منظرعام پر آئے ہیں۔

محکمہ طب نے بتایا کہ نئے معاملوں میں ضلع کے نصیرآباد اور پشکر میں پانچ، پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔
محکمہ طب نے بتایا کہ نئے معاملوں میں ضلع کے نصیرآباد اور پشکر میں پانچ، پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔

By

Published : Aug 26, 2020, 4:01 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں آج صبح عالمی وبا کورونا کے 58 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ضلع میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 3817 ہوگئی ہے۔

اجمیر میں آج صبح عالمی وبا کورونا کے 58 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ضلع میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 3817 ہوگئی ہے

محکمہ طب نے بتایا کہ نئے معاملوں میں ضلع کے نصیرآباد اور پشکر میں پانچ، پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔

میڈیکل افسر ڈاکٹر وِنے کپور نے بتایا کہ نصیرآباد سول شعبہ سے اب تک کورونا کے 163 معاملے سامنے آچکے ہیں، جن میں 52 سرگرم معاملے ہیں۔

محکمہ طب نے بتایا کہ نئے معاملوں میں ضلع کے نصیرآباد اور پشکر میں پانچ، پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔

تیرتھ راج پشکر میں رضاکارانہ تین روزہ لاک ڈاؤن کے دوسرے دن کورونا کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے۔

میڈیکل افسر ڈاکٹر آر کے گپتا کے بتایا ہے کہ نئے معاملوں میں کیشو نگر سے 21 برس کے نوجوان، یگیہ گھاٹ سے 79 برس کے بزرگ شخص، فرینڈس کالونی سے 52 برس کے ٹیچر سمیت وراہ گھاٹ سے 30 برس کی خاتون اور چھوٹی بستی سے پچاس برس کے ایک شخص شامل ہیں۔ نئے معاملوں میں باقی ضلع کے دیگر علاقوں سے ہیں۔

مہلک وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اب بھی نئے معاملے سامنے آرہے ہیں اسی ضمن میں اجمیر میں چار درجن سے زائد کیسز منظرعام پر آئے ہیں

واضح رہے کہ ضلع میں اب تک کورونا وائرس کی جانچ کے لیے 84 ہزار 342 لوگوں کا نمونہ لیا گیا، تاہم اب تک 3817 اس سے متاثر پائے گئے جن میں 3256 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details