اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 551 نئے کسز - کورونا کا قہر مسلسل جاری

عالمی وباء کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے راجستھان میں مسلسل طور پر ایک کے بعد ایک کورونا کے مریض آتے جا رہے ہیں اس وجہ سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،

راجستھان میں کورونا کے 551 نئے کسز
راجستھان میں کورونا کے 551 نئے کسز

By

Published : Aug 4, 2020, 2:32 PM IST

ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور میں کورونا کا قہع جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کورونا سے متاثرہ مریضوں کی پہلی فہرست میں 551 مریض سامنے آئے ہیں۔
آج جاری ہوئی فہرست میں سب سے زیادہ مریض راجستھان کے بھیلواڑا ضلع سے سامنے آئے ہیں۔

راجستھان میں کورونا کے 551 نئے کسز

جن کی تعداد 95 ہیں، وہیں راجستان کے کوٹہ ضلع سے 73 اور الور ضلع سے 85 مریض سامنے آئے ہیں۔

کثیر تعداد میں مریض ایک ساتھ سامنے آنے کے بعد پوری ریاست میں مریضوں کی تعداد 46106 چکی ہے۔

ان میں سے اب موجودہ وقت میں 13222 ایکٹیو کیس بچے ہیں اور راجستھان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 727 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک روز میں دو مرتبہ کورونا وباء سے متاثرہ مریضوں کی فہرست جاری کی جاتی ہے جن میں 10:30 بجے اور دوسری شب کو ساڑھے آٹھ بجے جاری کی جاتی ہے، وہیں جو مریضوں کی صحت یاب ہونے کا سلسلہ ہے وہ راجستھان میں کافی زیادہ بہترین نظر آرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details