اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے متاثرہ 48 نئے مریض کی شناخت - JAIPUR LATEST NEWS

راجستھان میں کورونا پازیٹیو کے 48 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ اس کی تعداد بڑھ کر 6542 پہنچ گئی ہے وہیں اب تک 155 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 48 نئے مریض کی شناخت

By

Published : May 23, 2020, 11:56 PM IST

طبی محکمہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جئے پور میں پانچ، ناگور میں 17، کوٹا میں 10، جھنجھنو میں چھ، جھالاواڑ میں چار، دھول پور میں دو، بانس واڑہ، بھرت پور اور اجمیر میں ایک ایک کورونا کا مریض سامنے آیا ہے۔

محکمے کے مطابق ریاست میں کورونا کے مزید دو متاثرین کی آج موت ہوگئی۔

اس مہلک وائرس سے اب تک ریاست میں 155 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

محکمے کے مطابق اب تک اجمیر میں 280، الور میں 40، بانس واڑہ میں 85، باراں مین پانچ، باڑ میر میں 70، بھرت پور میں 135، بھیل واڑہ میں 100، بیکانیر میں 72، چتوڑ گڑھ میں 169، چورو میں 64، دوسا 41، دھو پور میں 38، ڈونگر پور میں 302، گنگا نگر میں ایک، ہنومان گڑھ میں 14، جے پور میں 1720، جیسلمیر میں 64، جالور میں 136، جھالاواڑ 56، جھنجھنو میں 83، جودھپور میں 1163، بی ایس ایف 48، کورولی میں 10، کوٹا میں 369، ناگور میں 273، پالی میں 257، پرتاپ گڑھ میں 12، راج سمند 69، سوائی مادھو پور میں 17، سیکر میں 77، سروہی 96، ٹونک میں 156، اودے پورمیں 445 متاثر مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق اب تک دو لاکھ 87 ہزار 164 سیمپل لئے گئے جس میں سے 6542، پازیٹیو دو لاکھ 77 ہزار 744 نیگیٹیو اور دو ہزار 878 کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

اس کے علاوہ ریاست مین کل سرگرم معاملے دو ہزار 695 ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details