ضلع باڑمیر میں جمعرات کی شام کو زیرتعمیر کنویں کی مٹی دھسنے کی وجہ سے 4 مزدور دب گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ کنویں میں دبے 4 مزدوروں میں سے دو مزدوروں کو مقامی لوگوں نے باحفاظت باہر نکال لیا، جبکہ دو مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا گیا، جس کے دو گھنٹے بعد ایک مزدور کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ دوسرے مزدور کے لیے ریسیکو ٹیم کو سخت مشقت کرنی پڑی اور آخر کار مزدور کے لاش کو باہر نکالا گیا۔
باڑمیر: مٹی دھسنے سے دو مزدوروں کی موت
ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر کے روہیلاڈا گاؤں میں ایک زیر تعمیر کنویں کی مٹی دھسنے کی وجہ سے دو مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔اطلاع کے مطابق چار مزدور اس کنویں کی تعمیراتی کام کو انجام دے رہے تھے، اسی دوران مٹی دھسنے کی وجہ سے چار مزدور دب گئے۔حالانکہ ان میں سے دو مزدور کو مقامی لوگوں نے بچا لیا، لیکن دو کی دبنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔
دراصل ضلع کے سرحدی گاؤں روہیلاڈا گاؤں میں کنویں کا تعمیراتی کام جاری تھا۔اس دوران زیر تعمیر کنویں کی مٹی اچانک دھسنے لگی۔جس کی وجہ سے زیرتعمیر کنویں میں کام کر رہے 4 مزدور دب گئے ۔مقامی لوگوں کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے دو مزدوروں کو چند ہی منٹوں میں باحفاظت باہر نکال لیا گیا، لیکن دو مزدور اس میں دب گئے۔
اس حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسر موقع پر پہنچے۔مٹی میں دبے دو مزدور کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔انتظامیہ کے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد مزدوروں کو باہر نکالا گیا، لیکن تب تک دو مزدوروں نے دم توڑ دیا تھا۔اس حادثے کے بعد سے پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔