اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: سڑک حادثہ میں چار ہلاک - زخمی بانگڑ ہسپتال میں داخل

راجستھان کے ضلع ناگور میں ان دنوں سڑک حادثات بڑھتے جارہے ہیں، سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

راجستھان: سڑک حادثے چار نوجوان ہلاک
راجستھان: سڑک حادثے چار نوجوان ہلاک

By

Published : Nov 27, 2019, 11:31 AM IST

ضلع ناگور کے جسونت گڑھ تھانی علاقے کے ڈیڈوانی کے چار نوجوانوں کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

سیکر سے ڈیڈوانا آرہی سوئفٹ کار کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ کار میں سوار چار افراد ڈیڈوانی کے فتح پوار گیٹ کے باشندے تھے۔

اس حادثے میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ چوتھے نوجوان کو زخمی حالت میں بانگڑ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ڈاکٹر نے ہر ممکن کوشش کی لیکن یہ نوجوان بچ نہ سکا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت یوسف، عامر، ارشاد اور افضل کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی افسر گنیشارام اور جسونت گڑھ پولیس افسر سمن چودھری موقع پرپہنچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details