اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا وائرس سے پہلی موت - میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے اب تک 1939 افراد کے نمونے لیے

راجستھان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ریاست میں اب تک 38 افراد کی مثبت رپورٹ آئی ہے جن میں بھیلواڑا کے 17 مریض ہے۔وہیں آج ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا کے 38 کیسز
راجستھان میں کورونا کے 38 کیسز

By

Published : Mar 26, 2020, 11:38 AM IST

Updated : Mar 26, 2020, 1:42 PM IST

بھیلواڑا ضلع میں ایک نارئن سنگھ نامی شخص کی کورونا وائرس کے سبب موت ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والے شخص کو گذشتہ روز ایم جی ایچ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

راجستھان میں کورونا کے 38 کیسز

میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے اے سی ایس روہیت سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں میں 6 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

جس میں بھلواڑا میں 4 اور جودھ پور، جھنجھنو میں ایک ایک مثبت کیس آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے اب تک 1939 افراد کے نمونے لیے ہیں جن میں سے 1820 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں دیگر مقامات کے معاملے میں بھلواڑہ سے 17 ، جھنجھنو سے 5 ، جے پور سے 8 ، پلی سے 1 ، پرتاپ گڑھ سے 2 ، سیکر سے 1 اور جودھ پور سے 4 کیس اب تک سامنے آچکے ہیں۔

راجستھان میں کورونا کے 38 کیسز

جے پور کے سوائی مان سنگھ میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے الگ سے او پی ڈی ہسپتال انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔ جس کے بعد اب تک اس او پی ڈی میں 403 مریض اپنی جانچ کروانے پہنچے ہیں۔ جس کے بعد 40 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 224 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 1:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details