اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2020, 10:34 PM IST

ETV Bharat / state

دبئی اور تاجکستان سے 343 افراد کی جے پورآمد

دبئی اور تاجکستان کے دوشانبہ شہر سے 343 راجستھانی الگ الگ طیاروں سے جے پور پہنچے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر سبودھ اگروال نے بتایا کہ اب تک 3805 تارکین وطن راجستھانی 27 پروازوں سے جے پور پہنچ چکے ہیں۔

اتوار کی سہ پہر دبئی سے اور دوپہر بعد ساڑھے تین بجے تاجکستان سے 155 طلبا جے پور میں پہنچے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر تھرمل اسکیننگ کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ میڈیکل چیک اپ، امیگریشن کے بعد دونوں ہی فلائٹس کے تمام غیر مقیم راجستھانیوں کو قرنطینہ کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details