جے پور:راجیہ سبھا انتخابات میں نامزدگی کے بعد سے ریاست ہریانہ کے کانگریس پارٹی Haryana Congress Party کے ارکان اسمبلی کو ایک جگہ رکھنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دریں اثنا، ہریانہ کے 30 کانگریس رکن اسمبلی کو منگل کی دیر رات یا بدھ کی علی الصبح جے پور منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی، راجستھان کے کانگریس اور کانگریس کے حمایت یافتہ رکن اسمبلی کو جے پور کے ساتھ ساتھ ادے پور کے ایک ہوٹل میں منتقل کرنے پر بھی بحث چل رہی ہے Preparations to bring Haryana Congress MLAs to Jaipur۔
راجیہ سبھا انتخابات میں کسی بھی قسم کی سیاسی تخریب کاری سے بچنے کے لیے ہریانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی کو میں جے پور لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس کے 30 ارکان اسمبلی کو خصوصی طیارے کے ذریعے جے پور لایا جائے گا۔ بتا دیں کہ ہریانہ سے کانگریس پارٹی نے راجستھان کے انچارج اجے ماکن کو امیدوار بنایا ہے۔ وہی وویک بنسل راجستھان کے شریک انچارج بھی رہ چکے ہیں۔