اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: 3 مہینے کے بچے کے خون کا رنگ سفید کیسے۔۔۔؟

صحت مند انسانی جسم میں آر بی سی اور ڈبلیو بی سی دونوں پائے جاتے ہیں لیکن دارالحکومت جے پور کے 'جے کے لون ہسپتال' میں علاج کے لیے آنے والا بچہ ڈاکٹروں کے درمیان موضوع بحث رہا۔ کیونکہ اس بچے کا خون سفید پایا گیا ہے۔

3 month old baby became the subject of a search in jk lone hospital blood color white cholesterol levels too high
جے پور: 3 مہینے کے بچے کے خون کا رنگ سفید کیسے۔۔۔؟

By

Published : Jan 30, 2021, 1:51 PM IST

Updated : Jan 30, 2021, 2:01 PM IST

بچے کی بیماری کا ذکر نہ صرف ڈاکٹروں میں ہورہا ہے بلکہ یہ تحقیق کا مسئلہ بھی بن گیا ہے کہ آخر انسانی خون کا رنگ سفید کیسے ہوسکتا ہے۔اور یہ بچہ زندہ کیسے ہے۔

جے پور: 3 مہینے کے بچے کے خون کا رنگ سفید کیسے۔۔۔؟

جے کے لون ہسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ریئر ڈیسیس سینٹر کے انچارج اشوک گپتا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہسپتال میں ایک نئی بیماری سے متعلق معاملہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک بچے میں خون کی کمی تھی، جس کا نمونہ لیا گیا اس رپورٹ میں بچے کا خون سفید پایا گیا ہے۔

ڈاکٹر اشوک گپتا کا کہنا ہے کہ فی الحال اس طرح کا یہ پہلا معاملہ دیکھنے کو ملا ہے، بچے کی عمر تین مہینہ بتائی جارہی ہے، جب بچے کے خون کا نمونہ لیا گیا تو خون کا رنگ سفید دکھائی دیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی یہ ایک بہت ہی غیر معمولی صورت ہے اور اس وقت بچے کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے میں لپڈ اور کولیسٹرول کی مقدار زیادہ دیکھنے کو ملی ہے۔عام طور پر اس عمر کے بچوں میں کولیسٹرول کافی کم ہوتا ہے اور ابتدائی طور پر ڈسلائیپیڈیا کی علامت ظاہر ہوتی ہے، جو کافی نایاب ہے، ایسے میں بچے کے خون کے سمپل لیے گئے ہیں، اور جانچ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 30, 2021, 2:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details