اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ، 4 زخمی - 3 dead, 4 injured

بیکانیر میں گاڑی میں سفر کرہے تین افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک 15 سالہ بچی بھی شامل۔

راجستھان میں سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ، 4 زخمی
راجستھان میں سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ، 4 زخمی

By

Published : Jun 15, 2020, 12:28 PM IST

ریاست راجستھان کے بیکانیر میں اتوار کے روز سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اتوار کی رات کو اس وقت پیش آیا جب ایک سواری وین نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔

وین میں سفر کرہے افراد میں سے تین ہلاک ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لئے پی بی ایم اسپتال پہنچایا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک 15 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ لاشوں کو اسی اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ، ہلاک ہونے والے افراد بیکانیر کے گاؤں سدھاونا کے رہائشی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details