اردو

urdu

ETV Bharat / state

جودھ پور میں کورونا وائرس کے تین غیر ملکی مشتبہ مریض

برطانیہ کے دو سیاح اپنے بھارتی ڈرائیور کے ساتھ جب جودھ پور کے ہوٹل میں ٹھہرنے کے لیے پہنچے تو انہیں ہوٹل والوں نے پہلے جانچ کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔

3-corona-suspects-including-two-foreign-tourists-admitted-in-mathuradas-hospital
جودھ پور میں کورونا وائرس کے تین غیر ملکی مشتبہ مریض

By

Published : Mar 5, 2020, 1:42 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں وہ تینوں افراد نے جودھ پور کے متھراداس ماتھور ہسپتال پہنچ کر اپنی جانچ کر وائی جہاں وہ کورونا وائرس سے مشتبہ پائے گئے۔

جودھ پور میں کورونا وائرس کے تین غیر ملکی مشتبہ مریض

ان تینوں کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں کسی کو بھی جانے پر پابندی ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم شہر کے ہوٹلوں کا مستقل دورہ کر رہی ہیں۔

بیروں ممالک سے آنے والے سیاحوں کی اسکریننگ جا رہی ہے۔

کسی بھی مشتبہ مریض کو دیکھ کرالگ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے لئے متھرا داس ماتھور ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ کو ریڈ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر کے علاوہ کسی کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید غیر ملکی سیاح کے جودھ پور ہولی کے پیش نظر آ سکتے ہیں۔

اگرچہ ضلعی انتظامیہ نے تمام پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے ، تاہم سیاح سے توقع ہے کہ وہ اپنے طے شدہ پروگرام میں جودھ پور پہنچ جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details