اردو

urdu

معین الدین چشتیؒ عرس تقاریب میں شرکت کی پاکستانی زائرین کو اجازت

By

Published : Feb 23, 2020, 12:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:10 AM IST

دنیا بھر میں مشہور درگاہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اس سال پڑوسی ملک پاکستان کے تقربیاً 260 زائرین شرکت کریں گے۔

260 Pakistani Citizens To Visit Ajmer Sharif Dargah
معین الدین چشتیؒ عرس تقاریب میں شرکت کی پاکستانی زائرین کو اجازت

اس سال پاکستان کے تقربیاً 260 عقیدت مند خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس تقاریب میں شرکت کےلیے اجمیر شریف پہنچیں گے۔

دو سال کے وقفہ کے بعد پاکستان کے زائدین اس سال عرس تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے بعد عقیدت مند اجمیر آنے سے قاصر تھے۔

معین الدین چشتیؒ عرس تقاریب میں شرکت کی پاکستانی زائرین کو اجازت

پاکستان کے 260 زائرین حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 808 ویں عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لیے 27 فروری کو اجمیر شریف پہنچیں گے۔

مرکزی وزرات داخلہ نے پاکستانی زائرین کی اجمیر آمد کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ اور انٹلیجنس محکمہ کو اطلاع دی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:10 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details