ریاست راجستھان میں کورونا وائرس پوزیٹیو کی تعداد میں اضافے سے اب اجمیر میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 213 ہوگئ ہے۔
اجمیر میں 213 کورونا وائرس مثبت کیس - راجستھان نیوز
کورونا کا خوف اور مریضوں کی تعداد اب شہر سے دیہاتی علاقوں میں بھی پہنچ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندی اور کورونا کا خوف لوگوں کے دل و دماغ پر ٹھہر گیا ہے۔
علامتی تصویر
درگاہ علاقے میں طبی اعتبار سے ہر مقامی کی جانچ کی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے کورنٹین سینٹر قائم کر رکھے ہیں، تو مریضوں کے لیے بھی معقول انتظام کیے ہیں۔
کورونا کا خوف اور مریضوں کی تعداد اب شہر سے دیہاتی علاقوں میں بھی پہنچ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندی اور کورونا کا خوف لوگوں کے دل و دماغ پر ٹھہر گیا ہے۔
جس کی وجہ سے اب ہر انسان مایوس ہوگیا ہے۔ لوگوں کو امید ہے کہ رمضان کی برکت سے اللہ رحم فرمائےگا اور عالم سے اس وبا کا جلد خاتمہ ہوگا۔