آگرہ جے پور نیشنل ہائی وے پر ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور کے للہارا گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
راجستھان: سڑک حاثے میں تین افراد ہلاک - Bharatpur District Hospital
ضلع بھرت پور کے ندبئی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران تین افراد کی موت جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
راجستھان: سڑک حاثے میں تین افراد ہلاک
معلومات کے مطابق، یہ سڑک حادثہ آگرہ جے پور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ تمام زخمی اور جاں بحق افراد اتر پردیش کے آگرہ کے سکندر پور کے رہائشی ہیں۔ دراصل یہ لوگ ایمبولینس کے ذریعہ جے پور علاج کروانے جارہے تھے۔ تبھی ندبئی کے للہارا گاؤں کے قریب ایمبولینس درخت سے ٹکرا گئی۔
واضح رہے کہ تمام زخمیوں کو بھرت پور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں مرنے والے کی لاش کو ندبئی کے سی ایچ سی میں رکھا گیا ہے۔