اردو

urdu

ETV Bharat / state

پندرہ کروڑ کا منفرد بھینسا - اس کی قیمت 15 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

اجمیر کے بین الاقوامی میلے میں پہنچا بھیم نامی تیرہ سو کیلو وزن کا مرہ نسل کا بھینسا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کی قیمت 15 کروڑ رکھی گئی ہے۔

15 کروڑ کا بھینسا

By

Published : Nov 5, 2019, 11:20 AM IST

اطلاعات کے مطابق اجمیر بین الاقوامی پشکر مویشی میلے کی شروعات ہو چکی ہے، مویشی پالنے والے ملک اور بیرون ملک سے اپنے جانوروں کو لے کر آ رہے ہیں، لیکن اس میلے میں بھیما نامی مرا نسل کا بھینسا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کا وزن 1300 کلوگرام ہے، جبکہ اس کی قیمت 15 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

دراصل اس بھینسے کو اس میلے میں نمائش کے لئے لایا گیا ہے، نہ کہ فروخت کے لئے تاکہ مویشی پالنے والے اپنی مویشیوں کے نسل کو بہتر بناسکیں۔

15 کروڑ کا بھینسا۔ویڈیو

بھیم کے مالک اروند جانگڑ جو جودھ پور کے رہائشی ہیں ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی بھیم کا خاص خیال رکھا گیا، اور ڈاکٹروں کے مشورے پر روزانہ بھیم کو 20 لیٹر دودھ اور 1 کلو لاپسی دیا جاتا ہے ۔

اروند جانگڑ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ بھیم کا سیمن میلے میں لے کر آئیں ہیں، تاکہ مویسی پالنے والے اپنے جانوروں کے نسل کو بہتر بناسکیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھیم کا سیمن ڈپلیکیٹ مارکیٹ میں بھی مل رہا ہے جبکہ اصلی سیمن مویشی پالنے والوں کو وہ خود دیتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details