اردو

urdu

By

Published : Jul 16, 2020, 1:09 PM IST

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 143 نئے معاملے

راجستھان میں جمعرات کی صبح کورونا کے 143 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 580 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں کورونا کی وجہ سے اب تک 534 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

143-new-corona-positive-cases-found-in-rajasthan
راجستھان میں کورونا کے 143 نئے معاملے

راجستھان میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعرات کی صبح ریاست میں کورونا کے 143 نئے مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 26 ہزار 580 ہوگئی ہے۔ وہیں پچھلے چند گھنٹوں میں 4 مریضوں کی موت بھی کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد اب تک کل اموات کی تعداد 534 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا کے 143 نئے معاملے

محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح الور سے 45، بانسواڑہ سے 1، بیکانیر سے 46، بوندی سے 1، جےپور سے 30، جھنجھنو سے 12، کرولی سے 1، ناگور سے 5، پرتاپ گڑھ سے 1 اور دیگر ریاستوں سے 1 مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک 11 لاکھ 23 ہزار 902 افراد کے سیمپلنگ ہوچکی ہیں۔ جس میں 10 لاکھ 91 ہزار 930 نمونے منفی آئے ہیں اور 5 ہزار 392 افراد کی اطلاعات آنا باقی ہیں۔

راجستھان میں کورونا کے 143 نئے معاملے

بتادیں کہ ابھی تک 19 ہزار 587 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آگئی ہے اور 19 ہزار 37 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 534 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست میں اب تک 6 ہزار 459 کورونا کے فعال کیسز موجود ہیں۔ جس میں 6 ہزار 319 مہاجر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دسری ریاست کے اب تک 168 مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details