اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار کے پار - راجستھان میں کوروناوائرس

محکمہ صحت کے ذریعہ آج صبح جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بھرت پور میں 68 ،دارالحکومت جےپور میں 21،جھنجھنومیں آٹھ،ٹونک میں چھ ،دوسہ اور سروہی میں چار چار،جھالاواڑ میں تین، بھیلواڑا میں ایک نیا کورونا مریض سامنے آیا ہے۔

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار کے پار
راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار کے پار

By

Published : Jun 16, 2020, 2:14 PM IST

راجستھان میں پیر کو 115 نئے کورونا متاثر مریض سامنے آنے کے بعد تعداد بڑھکر 13 ہزار 96 ہوگئی وہیں۔ ایک متاثر مریض کی موت ہوجانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 302 پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذریعہ آج صبح جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بھرت پور میں 68 ،دارالحکومت جےپور میں 21،جھنجھنومیں آٹھ،ٹونک میں چھ ،دوسہ اور سروہی میں چار چار،جھالاواڑ میں تین،بھیلواڑا میں ایک نیا کورونا مریض سامنے آیا ہے۔

محکمے کے مطابق اب تک اجمیر میں 429 ، الور میں 300 ، بانسواڑا میں 90 ، باران میں 62 ، باڈمیر میں 143 ، بھرت پور میں 1068 ، بھیلواڑہ میں 193 ، بیکانیر میں 132 ، بوندی میں 10 ، چتوڑ گڑھ میں 201 ، چورو 192 میں دوسہ 92 ،دھولپور میں 187، ڈونگر پور میں 388، سری گنگا نگر میں 26، ہنومان گڑھ میں 43 ، جے پور میں 2594 ، جیسلمیر میں 81 ، جالور 202 ،جھالاواڑ میں 345،جھنجھنوں میں 244 ، جودھ پور میں 2201 ، کرؤلی میں 44 ، کوٹہ میں 548 ، ناگور554 ،پالی میں 809 ، پرتاپ گڑھ میں 14 ، راجسمند میں 166 ، سوائی مادھو پور میں 63 ، سیکر میں 395 ، سروہی میں 312 ، ٹونک میں 187 ، اودے پور میں 604 کورونا سے متاثر مریض آئے ہیں۔

محکمے کے مطابق ریاست میں اب تک کُل چھ لاکھ نو ہزار 296 لوگوں کے نمونے لئے،جن میں 13096 پازیٹو اور پانچ لاکھ 94 ہزار 991 نگیٹو آئے۔ریاست میں 1209 لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے جبکہ تین ہزار ایکٹو معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details