سعودی عرب کے الجبیل شہر میں راجستھان کے 9 نوجوانوں سمیت 13 افراد پھنس گئے ہیں، جنہوں نے اب مدد کے لیے گہار لگائی ہے۔ ان نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے حکومت ہند سے مدد مانگی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں پھنسے 13 افراد نے مدد کی درخواست کی - آر جے فاؤنڈیشن چورو کے ضلعی صدر امجد تغلق کو ملی
ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے رہنے والے 13 افراد نے جنھیں ملازمت کے بہانے ایجنٹوں کے ذریعہ بھیجا گیا تھا، سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے مدد کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کی طرف سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے انہیں کیمپ سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل انہیں ایجنٹ کے ذریعہ الفار کمپنی میں نوکری کے حصول کے وعدے پر بھیجا گیا تھا، لیکن وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ انہیں ایجنٹ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ 2 ماہ تک کام کرنے کے بعد بھی انہیں نہ تو تنخواہ دی گئی اور نہ ہی انہیں کرایے کے کیمپ میں رکھا گیا اور انہیں بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی انہیں ہٹانے کی وجہ کیمپ کے مالک نے بتایا کہ ہمیں آپ کے ایجنٹ کی جانب سے کرایہ نہیں دیا گیا ہے، لہذا آپ کو یہاں سے ہٹایا جارہا ہے۔
اسی دوران، سوشل میڈیا کے ذریعہ جب یہ خبر آر جے فاؤنڈیشن چورو کے ضلعی صدر امجد تغلق کو ملی تو انہوں نے یہ ساری معلومات مہاجر لیگل اینڈ سیل کے بین الاقوامی کوآرڈینیٹر کلدیپ سنگھ کو بتائی۔ کلدیپ سنگھ نے پھنسے ہوئے نوجوانوں سے بات کی اور اس معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے کلدیپ سنگھ نے بھارتی سفارتخانے کے اعلی عہدیداروں کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔ سفارتخانے کے اہلکاروں نے اب متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔