راجستھان کے ضلع جودھپور میں پیر کے روز امید اسپتال میں ایک زچگی کا کیس سامنے آیا جہاں زچہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
اس واقعہ کے بعد اہلخانہ کی جانب سے کیس درج کرانے پر پولیس نے ریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق بارہ سالہ لڑکی جو چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اس کے ساتھ تقریباً نو ماہ قبل جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پڑوس میں رہنے والے ایک تیس سالہ شخص نے موبائیل دکھانے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔لڑکی نے خوف کے سبب اپنے اہلخانہ سے یہ بات چھپا کر رکھی لیکن جب اتوار کے روز اس کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کے والدین اسے لے کر مقامی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔