ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں بجلی گرنے سے اب تک بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں اس حادثے کے بعد کئی تنظیموں کے ذمہ داران، عہدیداران اور ممبران ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔
اس پورے معاملے پر ہوا محل اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی مہیش جوشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا معاملہ دارالحکومت جے پور کی سرزمین پر ہوا ہے۔ ہم لوگ کافی غمزدہ ہیں۔ ہماری جانب سے جو بھی مدد ہو سکے گی ہم سبھی لوگوں کو فراہم کریں گے۔