اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ten Died in Separate Accidents راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک - مورتی وسرجن

راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران ریاست کے تین اضلاع میں حادثے کے دوران 10 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثات اجمیر، چتوڑ گڑھ اور دھول پور میں پیش آئے ہیں۔اجمیر کے نصیر آباد میں ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ چتور گڑھ میں تین اور دھول پور میں ایک نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ 10 died in separate accidents during idol immersion

راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک
راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک

By

Published : Oct 5, 2022, 10:54 PM IST

جے پور: بدھ کو راجستھان میں مورتی وسرجن کے دوران، تین اضلاع میں مختلف حادثات میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی اجمیر کے نصیر آباد میں مورتی وسرجن کے دوران 6 افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ چتوڑ گڑھ کے نمباہیرہ میں مورتی وسرجن کے دوران ڈوبنے سے 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ 10 died in separate accidents during idol immersion

تینوں اضلاع میں ہونے والے حادثات کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ تین اضلاع میں ہونے والے ان حادثات کو سن کر ہر کوئی دکھی ہیں۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے ٹویٹ کرکے پانی میں ڈوبنے سے ہوئی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اجمیر کے نصیر آباد میں مورتی وسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کے دوران پہلے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ لیکن بعد میں ایک لاش پانی سے نکالی گئی۔ جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ حادثے کے بعد ایس پی چونارام جاٹ موقع پر پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی سول ڈیفنس کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔ گاؤں والوں کی مدد سے تمام لاشوں کو نصیر آباد ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ اچانک حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ سب ڈویژنل افسر راکیش گپتا نے مہلوکین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ 15 دنوں میں یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔

چتور گڑھ ضلع کے نمباہیڑا علاقے میں مورتی وسرجن کے دوران ایک حادثے میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر ضلع ہسپتال نمباہرہ لایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نمباہیرہ صدر اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ 10 died in separate accidents during idol immersion

دھول پور ضلع کے باسیڈی تھانہ علاقے میں بدھ کو مورتی وسرجن کے دوران حادثہ پیش آیا۔ وسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے 20 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً 2 گھنٹے کی محنت کے بعد لاش کو باہر نکالا۔ ساتھ ہی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ یہ حادثہ باسیڈی تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے سلیم پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت انگد کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Six Youths Drown In Ajmer اجمیر میں مورتی وسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے 6 نوجوان ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details