اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی حکومت زرعی قوانین فوراً واپس لے: چرنجیت سنگھ چننی - چرنجیت سنگھ چننی

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی نے بطور وزیراعلیٰ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کے مفاد میں مرکز کو تینوں زرعی قوانین واپس لینے چاہئیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Charanjit Singh Channi
Charanjit Singh Channi

By

Published : Sep 20, 2021, 7:14 PM IST

پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لے تاکہ کسان تحریک ختم کرکے ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں۔

چرنجیت سنگھ نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کسانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی باتیں کی۔

بشکریہ ٹویٹر

اس موقع پر دونوں نائب وزیراعلیٰ سُکھ جِندر رندھاوا اور او پی سونی، ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت، ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سمیت پارٹی ممبران اسمبلی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایک زرعی ریاست ہے۔ اگر کسانوں کو تکلیف پہنچی تو وہ ان کے ساتھ کھڑےہوں گے۔ اگر زراعت ڈوب جائے گی تو پنجاب اور ملک ڈوب جائے گا۔ وہ اور پوری کانگریس حکومت ماضی میں کسان کے ساتھ کھڑے تھے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کسی بھی صورت میں کسانوں کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

چرنجیت سنگھ چننی نے کہا کہ امریندر سنگھ حکومت نے کسانوں، دلتوں اور غریبوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ کسانوں کو بجلی اور پانی کی مفت سہولت جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details