اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسان کھیتی بچاؤ' ریلی میں راہل کا یوگی پر نشانہ - 'کسان کھیتی بچاؤ' ریلی میں

ریاست پنجاب میں وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے' کسان کھیتی بچاؤ یاترا' نکالی۔

'UP CM threatened family of Hathras victim': Rahul Gandhi
'کسان کھیتی بچاؤ' ریلی میں راہل کا یوگی پر نشانہ

By

Published : Oct 4, 2020, 6:00 PM IST

اس یاترا میں پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ سمیت کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر سنیل جکھر کے علاوہ کئی اعلی رہنماؤں نے ٹریکٹر پر بیٹھ کر کسانوں کے ساتھ'کسان کھیتی بچاؤ' ریلی نکال کر موجودہ حکومت کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کی مخالفت کی۔

'کسان کھیتی بچاؤ' ریلی میں راہل کا یوگی پر نشانہ

'کسان کھیتی بچاؤ یاترا' میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے گذشتہ دنوں ہاتھرس میں پیش آئے ایک لڑکی کے ساتھ ریپ اور قتل معاملے کا ذکر کرتے ہوئے اترپردیش کی یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔'

اس موقع پر انہوں نے اپنے اس سفر کا بھی ذکر کیا تھا جو ہاتھرس جانے کے دوران ان کے ساتھ پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور کئی سیاسی رہنماؤن پر لاٹھی چارج کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید اس بابت یہ بھی کہاکہ' اس معاملے کے ملزموں پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، جبکہ ہلاک لڑکی کے اہل خانہ کو گھروں میں ہی قید کر کرکے رکھا گیا ہے ضلعی مجسٹریٹ اور وزیر اعلیٰ یوگی اس کنبہ کو دھماکانےکی کوشش کر رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:

'ہاتھرس کے ڈی ایم کو برخاست کیا جائے'

انہوں نے کہاکہ' یہ بات قابل مذمت ہے کہ' کہ ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ اس کے برعکس متاثرہ خاندان کے ساتھ ظلم و زیادتیاں کی جا رہی ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details