اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reporter Arrested in Ludhiana لدھیانہ میں خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں رپورٹر سمیت تین گرفتار - لدھیانہ میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی

لدھیانہ میں ایک ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان تینوں کو ایک خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کرنے اور اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ reporter arrested in Ludhiana

لدھیانہ میں خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں رپورٹر سمیت تین گرفتار
لدھیانہ میں خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں رپورٹر سمیت تین گرفتار

By

Published : May 7, 2023, 8:58 AM IST

لدھیانہ: بھارتی ریاست پنجاب کی لدھیانہ پولیس نے ایک ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹر اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف ایک خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کرنے اور اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے الزام میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار رپورٹر کی شناخت بھاونا کشور، اس کے ساتھی مرتیونجے کمار اور ڈرائیور پرمیندر سنگھ کے طور پر کی ہے۔ تینوں کو یہاں کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ تینوں کو ایک خاتون کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شکایت میں خاتون نے الزام لگایا تھا کہ وہ جمعہ کو یہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے محلہ کلینک کے افتتاح میں شرکت کے لیے جا رہی تھی، جسے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ریاست کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے شروع کیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ راستے میں اسے ایک کار نے ٹکر مار دی، جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ خاتون کا الزام ہے کہ ٹکرکے بعد رپورٹر اور اس کا ساتھی گاڑی سے نیچے اترے اور اس کے گالی گلوچ اور مارپیٹ کی اور ذات پات سے متعلق الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ لدھیانہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس روپندر کور تارا کے مطابق تینوں کو خاتون کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ رپورٹر اپنے ساتھی کے ساتھ محلہ کلینک کی افتتاحی تقریب کی کوریج کے لیے گاڑی میں جا رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی رپورٹر نے دہلی میں مسٹر کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین وآرائش پر کروڑوں روپے کے خرچ کا پردہ فاش کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details