ریاست پنجاب کے مکتسر میں ایک آرمی ایمبولینس قومی شاہرہ پر حادثہ کا شکار ہو گئی، اس حادثے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
اس آرمی ایمبولینس کی ملوٹ میں ابوہر - دہلی قومی شاہرہ پر ایک ٹرک کے ساتھ ٹکر ہوئی، اس حادثے میں ہماچل پردیش کے صوبیدارا جیت پال، ہریانہ کے نائب صوبیدار اجیت سنگھ، اور تمل ناڈو کے نائک این پانڈیا ہلاک ہو گئے ، جبکہ ڈی ایس پال اور رائفل مین دیوندر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو چندی گڑھ میں ایک آرمی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔