لدھیانہ:ملک دشمن عناصر کی جانب سے پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم پنجاب پولیس ہر بار ان کے ارادوں کو ناکام بنا رہی ہے۔ چند ماہ قبل انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع دی گئی تھی کہ پنجاب میں سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حالانکہ اس کے بعد تھانوں کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں کی سیکورتی بھی بڑھا دی گئی تھی، تاہم اب ایک بار پھر انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب پولیس کو ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے۔Ludhiana Police on High Alert
انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ’’بہت سے ملک دشمن لوگ پولیس اسٹیشن یا دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔‘‘ جس کے بعد حملوں کے خطرات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے اس لیے پنجاب پولیس پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے۔ کمشنر آف پولیس نے تمام سینئر افسران اور پولیس اسٹیشنز کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ تھانے کے اندر اور باہر سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر سے باہر کے تھانوں یا ہائی وے پر واقع تھانوں میں زیادہ چوکسی رکھنے کو کہا گیا ہے کیونکہ ایسے تھانوں یا عمارتوں پر حملہ کرکے فرار ہونا آسان ہوتا ہے۔ اس لیے ہائی وے پر موجود تھانوں کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس نے شہر میں بھی سیکورتی سخت کر دی ہے۔