اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پنجاب بند کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات' - امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کیے جائیں

ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گرپریت سنگھ بھلر نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے ذریعہ پنجاب بند کے موقع پر 25 ستمبر کو ضلع جالندھر میں سلامتی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔

strict security arrangements in view of punjab closed says gurpreet singh bhullar
پنجاب بند کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

By

Published : Sep 23, 2020, 8:31 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ گرپریت سنگھ بھلر نے کہا ہے کہ کمشنریٹ پولیس 25 ستمبر کو پنجاب بند کے دوران ضلع میں قانون وانصرام کی صورت حال، امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو پوری صورت حال پر سخت نگرانی رکھنی چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ قانون وانصرام کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے سبھی شعبوں میں معمول کی گشت یقینی بنانے کے لیے افسران کو احکامات دیے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے افسران سے اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ انہوں نے سبھی پولیس افسران کو یہ یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ ان سے متعلق علاقے جرائم سے پاک ہوں اور انہیں 24 گھنٹے علاقے میں محتاط رہنے کے لیے کہا جائے۔

مسٹر بھلر نے کہا ہے کہ ہر پولیس افسران کو بدمعاشوں کے ٹھکانے کے بارے میں جانکاری ہونی چاہئے کہ کیا وہ جیل میں ہیں، پیرول پر ہیں یا ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے افسران کو بدمعاشوں، چوروں کی سرگرمیوں کو موثر طریقے سے جانچ کرنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details