اردو

urdu

By

Published : Nov 27, 2019, 3:07 PM IST

ETV Bharat / state

ریاستوں کو جی ایس ٹی کے بقایہ کی جلد ادائیگی ہو

پنجاب کے کانگریس رکن پرتاپ سنگھ باجوا اور مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے مانس رنجن بھنیا نے راجیہ سبھا میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)میں ریاستوں کی حصہ داری اور جی ایس ٹی کے معاوضے کے بقایہ کی جلد از جلد ادائیگی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ریاستوں کو جی ایس ٹی کے بقائے کی جلداز جلد ادائیگی ہو
ریاستوں کو جی ایس ٹی کے بقائے کی جلداز جلد ادائیگی ہو

وقفہ صفر کے دوران باجوا نے کہا کہ اگست،ستمبر اور اکتوبر کے مہینے کا جی ایس ٹی اور معاوضہ نہ ملنے سے پنجاب کی مالی حالت نازک ہوگئی ہے۔اب نومبرماہ بھی ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہر مہینے معاوضہ اور جی ایس ٹی ریونیو مل رہاتھا لیکن بعد میں معاوضہ کو دو ماہی کردیاگیا لیکن دو مہینے گزرنے پر بھی یہ رقم نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا تقریباً 4100 کروڑ روپے کا بقایا ہے جس کی ادائیگی وزیر خزانہ کو فوراً کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس ادائیگی میں ہونے والی تاخیر کے لیے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

بھنیا نے کہا کہ ہر مہینے ایک لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کلیکشن کا اندازہ تھا لیکن اکتوبر میں یہ رقم 95ہزار کروڑ روپے پر آگئی ہے۔جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ریاستوں کو نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اس پر ایوان میں ایک بیان دینا چاہیئے اور بقائے کی جلد از جلد ادائیگی بھی جانی چاہیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details