اردو

urdu

پنجاب: گردوارہ میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 9:01 AM IST

Updated : Nov 23, 2023, 9:07 AM IST

ریاست پنجاپ کے کپورتھلا ضلع میں ایک گردوارہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ Firing incident in Punjab gurdwara

Shootout at Punjab gurdwara
Shootout at Punjab gurdwara

چنڈی گڑھ: پنجاب کے کپور تھلا ضلع میں 'نیہنگوں' کے ایک گروپ نے گردوارہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جس میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ جھڑپ گردوارہ کی ملکیت کو لے کر ہوئی۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے فون پر بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار سلطان پور لودھی میں کچھ نہنگوں (روایتی ہتھیاروں سے لیس سکھوں) کو ان کے خلاف درج کردہ مقدمے کے سلسلہہ میں گرفتار کرنے گئے تھے۔ کپورتھلا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیجبیر سنگھ ہندل نے بتایا کہ پولیس اہلکار سڑک پر کھڑے تھے جب نہنگوں نے ان پر فائرنگ کی۔ اہلکار نے بتایا کہ ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

پولیس آفیسر نے بتایا کہ سینئر حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے گوردوارے پر تجاوزات کے الزام میں نہنگ فرقہ کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاہم آپریشن تاحال جاری ہے۔ ایک نہنگ نے پولیس والوں پر اس وقت گولی چلائی جب وہ احاطے کو خالی کرنے گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ کم از کم 30 نہنگ اب بھی گوردوارے کے اندر موجود ہیں۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 9:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details