امریندر سنگھ نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا’’پاکستان کے ننکانہ صاحب میں ایک سکھ لڑکی کے اغوا اور اسلام میں تبدیلی مذہب پر مجبور کرنے کا حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ہم منصب پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ اس مسئلے کو جلد از جلد اٹھائیں۔
سکھ لڑکی کا جبری نکاح، امریندر سنگھ ناراض واضح ر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سکھ قوم کے بانی گرو نانک دیو کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب (پاکستان ) میں واقع گرودوارہ تمبو صاحب میں گرنتھی کی بیٹی کو زبردستی اسلام میں تبدیلی مذہب کر انے اور پھر اس کی شادی محمد احسان نام کے شخص سے کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ دو دن پرانا ہے جو اب جا کر سامنے آیا ہے۔
سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں متاثرہ کا بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پورے واقعہ کے بارے میں بتا رہا ہے۔