گذشتہ روز شہناز گل کے والد سنتوکھ سنگھ سکھ کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرنے سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مقامی چینل سے گفتگو میں ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جس سے وہ خود کو بے قصور ثابت کر دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ جو پنجاب میں سیاستداں ہیں، انہوں نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ واقعے کے دن اپنا سارا وقت اپنے گھر پر گزار رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس مکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جو سچائی کو ثابت کر دے گا۔
انہوں نے واقعے کے بعد دھمکی دینے کے الزامات کی بھی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ ثابت ہوگا کہ وہ بے قصور ہیں۔ ساتھ ہی روہی بریج، جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا ہے، وہاں بھی سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔