عام آدمی پارٹی کے گوتم بدھ نگر ضلعی صدر بھوپندر جدون نے پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ پر یوگی حکومت کی طرف سے غداری کا مقدمہ درج کرنے پر اسے غیر جمہوری قرار دیا ہے۔
بھوپندر جدون نے ایک بیان جاری کیا اور یوگی حکومت سے پوچھا 'یوگی جی، مجھے بتاو، کیا ضلع میں قتل کا معاملہ اٹھانا غداری ہے؟ کیا پسماندہ لوگوں کے قتل کا معاملہ اٹھانا غداری ہے؟ سنجے سنگھ نے سماج کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اٹھایا ہے، یوگی جی ، عام آدمی پارٹی اور سنجے سنگھ ان معاملات کو اٹھاتے رہیں گے یہاں تک کہ اگر آپ انہیں جیل بھیج دو یا پھانسی لگا دو'۔