پنجاب کے موگا میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - پنجاب کے موگا میں سڑک حادثہ
ریاست پنجاب کے شہر موگا میں ایک کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ایک ہی کنبے کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
پنجاب کے موگا میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
پولیس نے بتایا کہ موگا لدھیانہ قومی شاہراہ پر شہر موگا سے دس کلومیٹر کے فاصلہ پر یہ حادثہ ہوا۔ کار دہلی سے آرہی تھی اور مہنا کے نزدیک کہرے کی وجہ سے کار نے پیچھے سے ایک ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چاروں افراد راجیو متل (48)، بیوی منجومتل (43)، بیٹی (21)، بیٹے (17) کی موت ہو گئی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:15 AM IST