ریاست پنجاب میں اب تک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1618 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ اطلاع محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں دی گئی۔
ریاست میں آج کورونا کے 1514 نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب ریاست میں کورونا پازیٹو کیسز 56989، فعال مریض 15629 ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے عوام کو ہوشیار کیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کا خیال رکھیں کیونکہ رواں ماہ کورونا اعلیٰ سطح پر ہو سکتا ہے اور ایک دن میں اموات کی تعداد 2000 تک پہنچ سکتی ہے۔
بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 1101912 مشتبہ سیمپل لیے جا چکے ہیں اور 39742 افراد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ گئے۔ اب کورونا سے بچنے کے لیے عوام کو اپنا خود خیال رکھنا ہوگا۔