اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب میں کورونا کے 987 نئے معاملے، 24 کی موت

پنجاب میں آج کورونا وائرس انفیکشن کے 987 نئے معاملے سامنے آئے اور 24 لوگوں کی موت ہوئی۔

Punjab reports 24 more COVID-19 deaths; 987 new cases take tally to 23,903
پنجاب میں کورونا کے 987 نئے معاملے، 24 کی موت

By

Published : Aug 9, 2020, 10:15 PM IST

پنجاب حکومت کی جانب سے یہاں شام کو جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق لدھیانہ میں نو، امرتسر میں چار، بھٹنڈہ میں تین، جالندھر و کپورتھلہ میں دو دو اور گرداس پور، موہالی وسنگرورو میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی جس کے بعد ریاست میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 586 ہوگئی ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق نئے آئے معاملات میں سب سے زیادہ لدھیانہ سے 316 اور پٹیالہ سے 204 ہیں۔ ریاست میں آج 458 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ امرتسر سے 133 اور لدھیانہ سے 90 لوگ شامل ہیں۔

ریاست میں وباپھیلنے سے لیکر اب تک 23903 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 15319 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 7998 فعال معاملے یعنی زیرعلاج مریض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details