اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amritpal Singh Case پنجاب پولیس نے امرت پال کیس میں 44 لوگوں کو رہا کیا - امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے آپریشن

پنجاب پولیس وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کی تلاش میں مصروف ہے۔ حراست میں لیے گئے 200 سے زائد لوگوں میں سے 44 افراد کو 24 مارچ کو رہا کر دیا گیا۔ Punjab Police Released 44 People

پنجاب پولیس نے امرت پال کیس میں 44 لوگوں کو رہا کیا
پنجاب پولیس نے امرت پال کیس میں 44 لوگوں کو رہا کیا

By

Published : Mar 25, 2023, 8:21 AM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم وارث پنجاب دے کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال اور اس کے حامیوں کے خلاف آپریشن کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیے گئے 200 سے زیادہ لوگوں میں سے 44 کو جمعہ کے روز رہا کر دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی- لاء اینڈ آرڈر) ارپت شکلا نے کہا کہ 'پولیس نے ان لوگوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا کم سے کم کردار تھا یا صرف مذہبی جذبات کی وجہ سے امرت پال سنگھ سے وابستہ تھے۔ اس فیصلے کے تحت 44 افراد کو مستقبل میں اچھے سلوک کا وعدہ کرکے رہا کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھچین سنگھ گل نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ گرفتار کیے گئے 207 افراد میں سے 30 کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے لیکن دیگر 177 افراد، جنہیں احتیاطی اقدام کے طور پر حراست میں لیا گیا تھا، کی تصدیق کی جائے گی اور انتباہات کے بعد چھوڑا جا سکتا ہے۔ وہیں پانچ لوگوں کو آسام کی ڈبروگڑھ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ان لوگوں پر قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 'وارس پنجاب دے' تنظیم کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ پنجاب پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔ امرت پال کو آخری بار ہریانہ میں دیکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امرت پال کیس میں مرکزی ایجنسیوں نے پنجاب کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ خفیہ میٹنگ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details