اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sukhpal Singh Khaira Arrested کانگریس ایم ایل اے سکھ پال سنگھ کھیرا گرفتار، چھاپے کے بعد پنجاب پولیس نے کی کاروائی - پنجاب پولیس اسے جلال آباد لے گئی

پنجاب پولیس نے آج صبح کانگریس لیڈر سکھ پال کھیرا کی چندی گڑھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ معلومات کے مطابق پنجاب پولیس اسے جلال آباد لے گئی ہے۔Khaira's Chandigarh residence was raided

Congress leader Sukhpal Khaira arrested.
کانگریس ایم ایل اے سکھ پال سنگھ کھیرا گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:15 PM IST

چندی گڑھ: پنجاب پولیس نے آج صبح بڑی کاروائی کی ہے۔ پولیس نے پنجاب کانگریس لیڈر سکھ پال سنگھ کھیرا کو چندی گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ پنجاب پولیس نے علی الصبح فوری کاروائی کرتے ہوئے کھیرا کے چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور پھر اسے گرفتار کر کے جلال آباد لے گئی۔ آپ کو بتا دیں، کانگریس لیڈر سکھ پال سنگھ کھیرا کو 2015 کے ایک پرانے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر سکھ پال سنگھ کھیرا کسان سیل کے قومی صدر بھی ہیں۔

سکھ پال سنگھ کھیرا تنازعات میں رہتے ہیں:

اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈر سکھ پال سنگھ کھیرا پہلے بھی تنازعات میں رہے ہیں۔ اس سے قبل سال 2015 میں بھی منشیات اسمگلنگ کیس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فاضلکہ عدالت نے انہیں سمن بھی جاری کیا تھا۔ پولیس نے اسمگلروں سے 2 کلو ہیروئن، 24 سونے کے بسکٹ، دو پاکستانی سم کارڈ اور ایک دیسی ساختہ پستول بھی برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سُکھ پال سنگھ نے راہل گاندھی سے ملاقات کی

عام آدمی پارٹی میں بھی رہے ہیں کھیرا:

کانگریس لیڈر سکھ پال سنگھ کھیرا پہلے بھی عام آدمی پارٹی میں رہ چکے ہیں۔ آپ کو بتا دیں، کھیرا نے 2017 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اگلے سال 2018 میں انہوں نے پارٹی سے بغاوت کر دی اور 2019 میں انہوں نے عاپ سے استعفیٰ دے دیا۔ جنوری 2019 میں، انہوں نے کانگریس پارٹی کی رکنیت لی اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details