اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ - ڈی جی پی دنکر گپتا

پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی۔ اس معاملے میں اب تک 25 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

punjab police arrested 17 more in hooch tragedy
زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی

By

Published : Aug 1, 2020, 9:00 PM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد علاقوں میں زہریلی شراب فروشوں کے نیٹ ورک کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد کیس میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جارہی ہے۔

ڈی جی پی دنکر گپتا نے بتایا کہ ملزم سے بڑی مقدار میں منشیات، اسٹوریج کین وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں اور شراب کو جانچ کے لئے کیمیائی تجزیہ کے لئے بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے مارے جارہے ہیں اور پولیس ٹیمیں اس علاقے میں شراب مافیا کے بدعنوانی کے کاروبار کو روکنے کے لئے اس معاملے میں ملوث تمام افراد سے کڑی کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details