اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب نے دس سرکاری اسکولوں کا نام اولمپک میڈل فاتح ہاکی کھلاڑیوں کے نام پر رکھا: سنگلا

پنجاب کے اسکولی تعلیم اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر وجے اندر سنگلا نے اتوار کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کے متعلقہ علاقوں کے اسکولوں کے نام ان کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

پنجاب نے دس سرکاری اسکولوں کا نام اولمپک میڈل فاتح ہاکی کھلاڑیوں کے نام پر رکھا: سنگلا
پنجاب نے دس سرکاری اسکولوں کا نام اولمپک میڈل فاتح ہاکی کھلاڑیوں کے نام پر رکھا: سنگلا

By

Published : Aug 22, 2021, 7:39 PM IST

سنگلا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پٹن امریندر سنگھ نے ٹوکیو اولمپک 2020میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندستانی ہاکی ٹیم کے گیارہ پنجابی کھلاڑیوں کے نام پر اسکولوں کے نام پر رکھنے کی منظوری دی ہے۔

نہوں نے بتایا کہ سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول (جی ایس ایس ایس)میٹھا پور، جالندھر کا نام ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے اور اب اسکول کا نام اولمپئن منپریت سنگھ سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول میٹھا پور ہوگا۔

ان کے مطابق جی ایس ایس ایس تمووال، امرتسر کا نام ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ہرمنپریت سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے، جوج چھ گول کے ساتھ ہندستان کے لئے اولمپک میں چوٹی کے اسکور تھے۔ اب اسکول کا نام اولمپئن ہرمنپریت سنگھ، جی ایس ایس ایس، تمووال ہوگا۔

اسکولی تعلیم کے وزیر نے کہاکہ سرکاری اسکول میٹھا پور، جالندھر کا نام اولمپئن مندیپ سنگھ ورون کمار سرکاری پرائمری اسکول میٹھا پور، جالندھر رکھا گیا ہے۔

مندیپ نے اسٹرائکر اور ورون نے ڈیفنس کھلاڑی کے طورپر اولمپک میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ جی ایس ایس ایس اٹاری، امرتسر کو اب اولمپئن شمشیر سنگھ جی ایس ایس ایس اٹاری کے نام سے جانا جا ئے گا، جو ٹورنامنٹ کے دوران کامیاب مڈفیلڈر رہے تھے۔

گورنمنٹ مڈل اسکول بیسک گرلس، فرید کوٹ کا نام اب اولمپیئن روپندر پال سنگھ گورنمنٹ مڈل اسکول بیسک گرلس، فریدکوٹ ہوگا۔

روپندر نے بھی ٹوکیو اولمپک میں شاندار چار گول داغے تھے۔

ناک آوٹ مرحلہ میں ہاردک سنگھ کے اہم تعاونج کی وجہ سے سرکاری سیکنڈری اسکول خسرو پور جالندھر کا نام اولمپئن ہاردک سنگھ سرکاری سیکنڈری اسکول خسرو پور، جالندھر رکھا گیا ہے۔

مسٹر سنگلا نے کہاکہ سرکاری سیکنڈری اسکول کھلیہارا، امرتسر کا نام اولمپئن گرجنت سنگھ سرکاری سیکنڈری اسکول کھیلہارا، امرتسر رکھا گیا ہے۔جی ایس ایس ایس بٹالہ، امرتسر کا نام اولمئپئن دلپریت سنگھ جی ایس ایس ایس بٹالا، امرتسر رکھا گیا ہے۔ گرجنت اور دلپریت دونوں ہندستانی ہاکی ٹیم میں اسٹرائکر کے طورپر کھیلے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کانسہ کے تمغہ کے میچ میں اہم دو گول کرنے کے لئے اعزاز کے طورپر سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول چہل کلاں، گرداس پور کا نام اولمپئن سمرنجیت سنگھ سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول چہل کلا، گرداس پور رکھا گیا ہے۔ جی ایس ایس ایس حسین پور، آر سی ایف، کپورتھلہ کا نام اولمپئن کرشن بی پاٹھاک جی ایس ایس ایس حسین پور، آر سی ایف، کپورتھلہ رکھا گیا ہے۔ پاٹھک ہندستانی ٹیم میں ریزرو گول کیپر کے طورپر کھیلے تھے۔
وزیر نے کہاکہ ہندستانی کھیلوں میں پنجاب کا سنہری حصہ ہے اور اس نے پورے ملک میں اولمپک میں دوسرا سب سے بڑا دستہ بھیجا ہے۔ اس بار ٹوکیو اولمپک میں 124رکنی ہندستانی اولمپئک ٹیم میں 20کھلاڑی پنجاب کے تھے۔
مسٹر سنگلا نے بتایا کہ اسکولوں کے نام کے علاوہ تمغہ جیتنے والے ہاکی کھلاڑیوں کی رہائش گاہ یا گاوں یا علاقہ کو جوڑنے والی سڑکوں کا نام بھی ان کے نام پر رکھا گیا جائے گا۔ اس سے طلبا اور دیگر نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details